لہریہ دوپٹے

لکھنؤ کے گھروں میں رائج رنگائی کی ایک تکنیک

Cotton leheriya dupatta (2023) by MeenaLucknow Bioscope

اودھ میں، ساون کے مہینے میں منائے جانے والے تہواروں میں، دوپٹےرنگنے کی روایت بھی ایک جشن کی طرح شامل رہی ہے۔ موسم باراں کے اس خوبصورت مہینے میں اودھ کی خواتین اور لڑکیاں مل کر سوتی دوپٹوں کو لہریہ کی شکل میں رنگا کرتی تھیں۔ لکھنؤ کے مشترکہ فیملی میں خواتین دوپہر کے وقت چھتوں یا آنگن میں جمع ہو کر کچے رنگ گھولتیں اور دوپٹے پر اپنےمن پسند رنگوں کے میل جول سے انوکھے خوبصورت لہردار ڈیزائن والی دھاریاں بناتیں۔ 

کاکوری میں اُس زمانے میں روایت تھی کہ رشتہ داروں اور پڑوسیوں کے گھر کی بیٹیوں کے لیے ٹوکریوں میں رکھ کرلہریہ دار دوپٹوں اور شہانوں (لاکھ کے بنے ہوئے رنگین اور روپہلی چمک والے کنگن) کے تحائف بھیجے جاتے تھے۔ ایسی خوبصورت روایات بدلتے وقت کے ساتھ ناپید ہو چکی ہیں۔ البتہ کچھ ایسے لوگ ضرور ہیں جنہوں نے لہریہ دوپٹے رنگنے کے طریقے اپنے گھر کی بڑی بزرگوں سے سیکھے ہیں۔ 

Cotton leheriya dupatta with champa edging (2023) by MeenaLucknow Bioscope

سوتی کے سفید دوپٹے کو کلف لگا کر سکھا لیا جاتا ہے اور لمبائی کی طرف سے دو بار تہہ کرکے پرانے اخبار یا کپڑے کی سطح پر بچھا دیا جاتا ہے۔ ایک کچے سوت کی تقریباً 18 انچ لمبی ڈوری کے ایک سرے پر گرہ لگا کر، اسے رنگوں کے مختلف پیالوں  اورتسلوں میں مرضی کے مطابق ڈبودیا جاتا ہے۔ یہ دھیان رکھنا ہوتا ہے کہ رنگ گنگنے پانی میں اچھی طرح گھل گیا ہو۔

Leheriya dupatta detail (2023) by UnknownLucknow Bioscope

رنگ کو پھیلنے سے بچانے کےلیے اس میں کچھ چمچ دیسی گوند بھی ملایا جاتا  ہے۔ جب ڈوری الگ الگ رنگوں میں  اچھے سے ڈوب جاتی ہے تب اضافی رنگ کو نکال کر ڈوری کو 45-50 ڈگری کے زاویے پر تہہ لگے دوپٹے پر رکھا جاتا ہے۔ ایک بھاری چمچ کی مدد سے رنگی ہوئی ڈوری کو دوپٹے پر اچھے سے دبایا جاتا ہے جس سے چاروں پرتوں تک برابر رنگ پہنچ جائے اور اچھی طرح سے جذب کرلے۔

Freshly dyed and unfolded leheriya dupatta (2023) by UnknownLucknow Bioscope

اس عمل کو تب تک دوہرایا جاتا ہے جب تک دوپٹے کی لمبائی رنگ نہ جائے۔ پھر دوپٹے کو کھولنے پر رنگین لہریں دکھائی دینےلگتی ہیں۔ اپنی مرضی کے مطابق رنگوں کے تناسب میں  تبدیلی کر کے اور لہروں کے زاویے بدل کر طرح طرح کے جامیٹرکل ڈیزائن بنائے جاسکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، اگر دوپٹے کے درمیان سے تہہ لگا کر لہروں کی سمت بدلی جائے تو برفی یا کتلی کی شکل بن کر نکلے گی۔ 

Crinkled and coiled leheriya dupattas after dyeing (2023) by MeenaLucknow Bioscope

اگر تہہ کئے ہوئے دوپٹے کے کونوں کو رنگ میں ڈبویا جائے تو تکونی کنیاں بن کر نکلیں گی۔ رنگائی کے بعد دو پٹوں  کو سکھا کر انہیں موڑکر ان میں چنائی کی جاتی ہے۔ چنائی سے چھاپی ہوئی لہروں میں  زیادہ بہاؤ رہتا ہے، جس سے اس کی خوبصورتی دوبالا ہوجاتی ہے۔ ان دوپٹوں کی کناریوں پر گوٹا ٹانکا جاتا ہے اور کئی دوپٹوں کو بادلے اور فردی سے اور کامدار بھی بنایا جاتا ہے۔ 

Freshly dyed and unfolded leheriya dupatta (2023) by UnknownLucknow Bioscope

Once a common dyeing practice in Lucknow homes, very few know technique now. Traditional dyers in the city know the craft, but traditional leheriya dupattas are not sold in the market.

This is a dyeing technique using strings of cotton thread dipped in colour to make patterns on cotton dupattas.

Credits: Story

Curation: Noor Khan & Saman Habib
Photography: Ayan Bose, Tasveer Hasan
Team: Nagma Ehtesham, Mariyam Imran, Saman Habib, Noor Khan
Text, Editing and Translation: Saman Habib, Noor Khan, Sabiha Anwar, Isha Priya Singh, Waseem Ahmed,Stuti Mishra,Divya Joshi
Video: Aisha Khatoon
Gracious Contribution by:
Jaazbiya Khan
Sabiha Anwar
Sheeba Iqbal Jairajpuri

Credits: All media
The story featured may in some cases have been created by an independent third party and may not always represent the views of the institutions, listed below, who have supplied the content.
Explore more
Related theme
Crafted in India
Meet the makers. Explore their craft. Share their stories.
View theme

Interested in Fashion?

Get updates with your personalized Culture Weekly

You are all set!

Your first Culture Weekly will arrive this week.

Google ایپس